ای آر سی کے زیر اہتمام یمن کے شہر مکلا میں الخیر میڈیکل ویک اختتام پزیرہوگیا

مكلا ، 28 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر(ای آر سی) کے زیر اہتمام یمن کے حضرموت گورنریٹ کے شہرمكلا کے علاقے ربوہ خلف میں المحور میڈیکل سنٹر میں الخیر میڈیکل ویک کا اہتمام کیاگیا جس میں تقریباً 1ہزار مقامی لوگوںکوطبی خدمات فراہم کی گئیں۔

حضرموت کے گورنرمبخوت مبارك بن ماضی کی زیرسرپرستی اور حضرموت میں وزارت صحت عامہ و آبادی دفتر کے تعاون سے الخیر میڈیکل ویک 18 سے 25 مارچ تک منعقد ہوا۔

میڈیکل ویک میں ماہراور کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے شرکت کی۔

ترقی اوربین الاقوامی تعاون کے مشیراور یمن میں ای آر سی کے نمائندے حمید راشد الشمسی نے اس اہم میڈیکل کیمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای آر سی طبی خدمات کی کمی والے خطوں میں صحت کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے صحت اور امداد کی فراہمی جاری اورطبی علاج اور صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد کی مدد کرے گا۔

الخیر میڈیکل ویک کا اقدام ای آر سی کی ضرورت مندوں کو امداد اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد کمیونٹی کو خاص طور پر زندگی کے مشکل حالات کی روشنی میں مفت اور صحت کی خصوصی خدمات فراہم کرنا ہے۔

میڈیکل ویک سے استفادہ کرنے والوں نے ای آر سی کی کوششوں اور اس اقدام میں شریک ڈاکٹروں کی تعریف کی۔ انہوں نے علاج اور صحت کی مفت سہولیات کے لیے اظہار تشکر کیا۔

سنٹرکی ڈائریکٹر ڈاکٹر سهير قنزال نے کہا کہ الخیر میڈیکل ویک میں بڑے پیمانے پرمریضوں کو چیک کیا گیا اور انہیں صحت کی سہولیات فراہم کی گئی۔ ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے بیمار شہریوں کی تکالیف کم ہوئیں جنہیں طبی معائنے اور علاج کی ضرورت ہے کیونکہ وہ مشکل معاشی حالات کا شکار ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک