'برڈز آف گڈنیس ' نے شمالی غزہ میں 17 واں امدادی ایئر ڈراپ مکمل کرلیا

ابوظہبی، 28 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وزارت دفاع کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے "برڈز آف گڈ نیس" آپریشن کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے 17ویں ایئر ڈراپ کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے دو سی 17 طیاروں اور مصری فضائیہ کے ایک سی 130 طیارے نے ایئر ڈراپ آپریشن میں حصہ لیا۔

ایئر ڈراپ کے ذریعے شمالی غزہ کی پٹی کے ناقابل رسائی علاقوں میں تین طیاروں نے 79 ٹن خوراک اور امداد نیچے گرائی ، جس سے آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک امدادی ایئر ڈراپس سے مجموعی طور پر 743 ٹن امداد فضا سے زمین پر گرائی جاچکی ہے۔

برڈز آف گڈ نیس آپریشن غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے"آپریشن Chivalrous نائٹ 3" کا حصہ ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک