دبئی، 28 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی پولیس کے زیر اہتمام امارات آکشن کے تعاون سے دی موسٹ نوبل نمبرزکی آن لائن چیریٹی نیلامی کے تیسرے ایڈیشن میں 7کروڑ83لاکھ درہم اکٹھے کرلیے گئے،جو مدرانڈومنٹ مہم کی مدد کے لیے دیے جائیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیر اعظم اوردبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے شروع کی گئی،اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی تعلیم کے لیے پائیدار حمایت کے لیے 1ارب درہم کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنا ہے۔
آن لائن خیراتی نیلامی میں ابوظہبی میں گاڑیوں کے لیے 555 لائسنز پلیٹیں پیش کی گئیں، جس میں مخصوص نمبرز جیسے کیٹیگری ون کے نمبر 80، کیٹیگری 16 کے نمبر 111 اور کیٹیگری 11 کے نمبر 14 تھے۔ پلیٹ نمبرخاص طور پر موٹر سائیکلوں اور کلاسک کاروں کے لیے تیار کیے گئے۔
دی موسٹ نوبل نمبرزکی آن لائن چیریٹی نیلامی کے تیسرے ایڈیشن میں کاروباری شخصیات اور سرکردہ مخیر حضرات نے شرکت کی، تاکہ ماؤں کی انڈومنٹ مہم کو سپورٹ کیا جا سکے، جس کا مقصد دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنے کے لیے سماجی کوششوں کو بڑھانا ہے۔
ابوظہبی پولیس کے کمانڈر انچیف اسٹاف میجر جنرل پائلٹ فارس خلف المزروعی نے اس حوالے سے کہا کہ موسٹ نوبل نمبرز آن لائن چیریٹی نیلامی کے تیسرے ایڈیشن میں زبردست ٹرن آؤٹ سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
المزروعی نے بتایا کہ نیلامی کے نتائج اس بات کی تصدیق ہے کہ دینے اور سخاوت کی اقدار متحدہ عرب امارات کی ثقافت میں گہرائی میں پیوست ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی ماؤں کی انڈوومنٹ مہم کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد دے گی۔
امارات آکشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ مطر المناعی نے کہا کہ سب سے زیادہ نوبل نمبرز چیریٹی نیلامی نے ایک قابل ذکرانسانی کوششوں کا مظاہرہ اور متحدہ عرب امارات میں انسان دوستی کی روشن مثال پیش کی، جہاں انسانی ہمدردی کے رہنما اور مخیرحضرات نے مدرانڈومنٹ مہم کی حمایت اور پشت پناہی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انہوں نے امارات کی نیلامی کو اعلیٰ ترین عالمی معیارات کے مطابق منظم کرنے اور نیلامی کے انعقاد پر زور دیا۔
المناعی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیلامی کی کامیابی امارات آکشن کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرتی ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں فلاحی اور انسانی ہمدردی کے کاموں کو بڑھانے کے اپنا تعمیری تعاون جاری رکھاجاسکے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام خیراتی اقدامات اور مہمات میں اپنی صف اول کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے امارات آکشن کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ابوظہبی پولیس جنرل کمانڈ کے ساتھ مخیر حضرات کا مدرز انڈومنٹ مہم کی حمایت کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1رب درہم انڈوومنٹ فنڈ کا قیام دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی تعلیم میں معاونت کے لیے ماؤں کی عزت کی مہم کے عظیم انسانی مقاصد کے حصول میں مدد کررہا ہے۔
یہ مہم دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پسماندہ افراد کے لیے معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک جدید ذریعہ پیش کرتی ہے۔
مدرز اینڈومنٹ مہم تعلیم کے فروغ اور تقویٰ، پیار،ہمدردی اورکمیونٹی یکجہتی کی اقدار کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ اس کا مقصد ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے سازگار پرورش اور معاون خاندانی ماحول کو فروغ دینے میں ماؤں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ مہم ایک پائیدار انڈومنٹ قائم کرکے خیراتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات کے موقف کو تقویت دینے کی کوشش ہے۔ یہ اقدام پسماندہ افراد یا دنیا کے مختلف حصوں میں ضروری وسائل تک رسائی سے محروم افراد کے لیے تعلیمی مواقع کی فراہمی اور بااختیار بنانے کو یقینی بنائے گا۔
مدرز انڈومنٹ مہم سے حاصل ہونے والی آمدنی دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی تعلیم کی کے لیے استعمال ہوگی اور انہیں آزادانہ زندگی گزارنے کے لیے ضروری وسائل اور ہنر فراہم کرے گی۔
ترجمہ۔تنویرملک