ابوظبی، 29 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ معذور افراد کیلئےزاید تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ خالد بن زاید آل نھیان نے زاید ہیومینٹیرین ڈے منانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہےکہ یہ دوسروں کے لیےبانی رہنما کی قائم کردہ پائیدار میراث کے مطابق قوم کی ہمدردی کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ثابت قدمی کا مظہر ہے۔
شیخ خالد نے کہاکہ یہ دن شیخ زاید کی عظیم میراث کو برقرار رکھنے اور ان کے شروع کردہ اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر دوسروں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں اورمثبت تبدیلی کے لیے محرک بنیں۔
شیخ زاید کی بصیرت انگیز قیادت کی عکاسی کرتے ہوئے شیخ خالد نے کہا کہ آئیے ہم انسانی ہمدردی کے کاموں کے میدان میں اپنے ملک کی نمایاں کامیابیوں پر غور کریں اور شیخ زاید کے نقش قدم پر چلنے کے اپنے عزم کی تجدید کریں، ضرورت مندوں کے لیے تحریک اور امید کا ذریعہ بنیں اور انکی طرف مدد کا ہاتھ بڑھا ئیں۔
ترجمہ: ریاض خان