ابوظہبی، 30 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ نیشنل میڈیا آفس (این ایم او) کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الحامد نے کہاہے کہ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر شروع کردہ زاید ہیومینٹیرین لیگیسی انیشیٹو اقوام کے درمیان محبت اور امن کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے خیراتی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی مستقل وابستگی کا اظہار ہے۔
الحامد نے کہا کہ یہ اقدام سخاوت اور فیاضی کی قابل ذکر کوششوں میں ایک اہم قدم کی نشاندہی اور عالمی سطح پر خیراتی اور امدادی کوششوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک نئے چینل کے طور پر کام کررہا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ متحدہ عرب امارات، صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں، بغیر کسی امتیاز کے پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود اور مدد کا ایک علمبردار رہے گا۔
این ایم او کے چیئرمین نے کہا کہ یہ اقدام دنیا بھر میں انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور زاید کے اس یقین کی حمایت کرتا ہے کہ حقیقی عظمت دوسروں کو دینے اور مدد کرنے میں ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ متحدہ عرب امارات میں انسانی ہمدردی کی کوششیں سخاوت اور مدد کی ثقافت کو مضبوط کرتی ہیں، جس کا اظہار ملکی قیادت کی جانب سے پائیدار منصوبوں اور عالمی سطح پر پسماندہ کمیونٹیوں کی مدد کے لیے اعلیٰ معیار کے پروگراموں پر توجہ دینے سے ہوتی ہے۔
الحامد نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کی انسان دوست کوششیں عملی اقدامات اور منصوبوں کے ذریعےسامنے آرہی ہیں۔ اماراتی مدد اور حمایت ہمیشہ مہربانی، سخاوت، امن اور امداد کے ساتھ پیش کی جاتی ہے، جو انسانی ہمدردی کی کوششوں میں ایک رہنما اور انسانیت کے لیے اتحاد اور ہمدردی کے طور پر اپنے کردار کو مستحکم کرتی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک