ابوظہبی، 31 مارچ، 2024 (وام) ۔۔ وزارت دفاع کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نےشمالی غزہ کی پٹی میں "برڈز آف گڈ نیس"آپریشن کے تحت انسنای ہمدردی کی بنیاد پرامداد کا 20واں ایئر ڈراپ مکمل کرلیا۔
متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے دو سی 17 طیاروں اورمصری فضائیہ کے ایک سی 130 طیارے نے ایئر ڈراپ آپریشن میں حصہ لیا۔
ایئر ڈراپ شمالی غزہ کی پٹی کے ناقابل رسائی علاقوں میں82 ٹن خوراک اورامدادی سامان لے جانے والے تین طیاروں کے ذریعے کیا گیا،جس سے آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ایئر ڈراپس کی کل مقدار 989 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
برڈز آف گڈ نیس آپریشن غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے "آپریشن Chivalrous نائٹ 3" کا حصہ ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک