'برڈز آف گڈ نیس' کے ذریعے شمالی غزہ میں21 ایئر ڈراپس کے ذریعے 1ہزار ٹن سے زیادہ امداد کی فراہمی

غزہ، یکم اپریل، 2024 (وام) ۔۔ وزارت دفاع کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے"برڈز آف گڈ نیس"آپریشن کے تحت شمالی غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد فراہمی کے 21ویں ایئرڈراپ کو مکمل کرنے کااعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے دو سی17 طیاروں اورمصری فضائیہ کے ایک سی130 طیارے نے ایئر ڈراپ آپریشن میں حصہ لیا۔

شمالی غزہ کی پٹی کے ناقابل رسائی علاقوں میں 82 ٹن خوراک اورامداد لے جانے والے تین طیاروں کے ذریعے یہ ایئر ڈراپ مکمل کیا گیا،جس سے آپریشن کے آغاز سے لے کراب تک امدادی ایئر ڈراپس کی مجموعی مقدار1ہزار70ٹن ہو گئی۔

برڈز آف گڈ نیس آپریشن غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے "آپریشن Chivalrous نائٹ 3" کے تحت کیا جارہا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک