مرکزی بنک بیلنس شیٹ جنوری 2024 کے آخر تک 734.61 ارب درہم کو چھو گئی

ابوظبی، 2 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک کی بیلنس شیٹ جنوری 2024 کے آخر میں 734.61 ارب درہم تک پہنچ گئی جس سے اس کی مالی طاقت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ یہ متاثر کن نمو بینک کی تازہ ترین بیلنس شیٹ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

رپورٹ مرکزی بنک کی بیلنس شیٹ میں ایک مضبوط اضافے کو نمایاں کرتی ہے۔ بنک کی بیلنس شیٹ جنوری 2024 تک کل 734.61 ارب درہم تک پہنچ گئی۔ جنوری 2023 میں 559.88 ارب درہم کے مقابلے میں یہ 174.73 ارب درہم کاخاطر خواہ اضافہ ہے۔

سنٹرل بینک کی بیلنس شیٹ ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2023 میں تقریباً 720.94 ارب درہم تک بڑھ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کی بیلنس شیٹ کو اثاثوں کی طرف اس طرح تقسیم کیا گیا کی اس میں جنوری 2024 میں نقد رقم اور بینک بیلنس کے لیے 331.41 ارب درہم، تقریباً 213.17 ارب درہم کی سرمایہ کاری کے علاوہ 161.51 ارب درہم ڈپازٹس، قرضوں اور ایڈوانسز کے لیے 1.93 ارب درہم اور دیگر اثاثوں کے لیے 26.59 ارب درہم ہیں۔

اس کادوسرا رخ واجبات اور سرمایہ درج ذیل تھے۔ کرنٹ اکاؤنٹس اور ڈپازٹ اکاؤنٹس کے لیے 325.1 ارب درہم ، کیش بانڈز اور اسلامی ڈپازٹ سرٹیفکیٹس کے لیے تقریباً 240.9 ارب درہم جاری کردہ بینک نوٹوں اور سکوں کے لیے 135.23 ارب درہم ، سرمائے اور ذخائر کے لیے 31 ارب درہم اور دیگر واجبات کے لیے 18.31 ارب درہم تھے۔

ترجمہ: ریاض خان