دیوا ورچوئل رئیلٹی گلاسزپرسمارٹ ایپلی کیشن لانچ کرنے والا خدمات فراہمی کا پہلا ادارہ بن گیا

دبئی، 2 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) نے ایپل ویژن پروگلاسز پر اپنی سمارٹ ایپ لانچ کی ہے، جس سے وہ آگومینٹڈ اور ورچوئل رئیلٹی کی یکجا ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔

دیوا اپنے صارفین کےلیے خدمات کو بڑھانے کے لیےایپل ویژن پروگلاسز کی مختلف صلاحیتوں اور خصوصیات کا استعمال کر رہا ہے۔ اس اقدام سے دیوا کو مزید اسمارٹ بنانے مختلف ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

ایپل ویژن پروگلاسز کے ذریعے، دیوا کی جانب سے خدمات اور خصوصیات کی ایک وسیع رینج فراہمی کی جائے گی جن میں یو اے ای پاس، صارف نام اور پاس ورڈ، یا آئی پرنٹ کی توثیق کے ذریعے ایپ تک رسائی شامل ہے۔ ایپ ورچوئل ٹچ اور ڈریگ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے بصری ڈیٹا کی توثیق اور دیکھنے کے لیے اکاؤنٹ کا انتخاب کرنے کی صلاحیت کے ساتھ مرکزی کسٹمر اکاؤنٹ کی شناخت کرسکتی ہے۔

مزید برآں، صارف بل کی تفصیلات دیکھ اور ایپل پے کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہے، سمارٹ لیونگ ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، ساتھ ہی مائی سسٹین ایبل لیونگ پروگرام کے ذریعے سالانہ، ماہانہ اور روزانہ کھپت کی رپورٹس دیکھ سکتا ہے۔ سمارٹ ایپ ہر صارف کو انفرادی فٹ پرنٹس کے ساتھ ساتھ کھپت کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے حسب ضرورت تجاویز بھی فراہم کرتی ہے۔

دیوا کے ایم ڈی اور سی ای اوسعید محمد الطایر نے کہاکہ ہم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن کہ سمارٹ گورنمنٹ انظار کی بجائے خود چل کر عوام کے پاس پہنچتی ہے اور دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی حکومت کو مکمل طور پر سمارٹ ماڈل میں تبدیل کرنے کی ہدایات کے مطابق کام کر رہے ہیں لہذا، ہم جدید، محفوظ، اور فعال خدمات فراہم کرنے کے لیے تیز رفتار تکنیکی ترقی کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جو مختلف چینلز کے ذریعے چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں جو تمام صارفین کے لیے موزوں ہیں اور اس سے وہ اپنے لین دین کو بغیر کسی رکاوٹ کے اور آسانی سے، کسی بھی وقت، کہیں بھی کرسکتے ہیں ۔ہم چوتھے صنعتی انقلاب کی جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کررہے ہیں، جن میں جنریٹو اے آئی، میٹاورس، اور دیگرشامل ہیں۔

2023 میں، دیوا کے صارفین نے تقریباً 12.5 ملین ڈیجیٹل لین دین کیے، جو کہ 2022 میں تقریباً 10 ملین کے مقابلے میں، تقریباً 25 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ دبئی کو دنیا کا سب سے سمارٹ اور خوش کن شہر بنانے کے لیے دانشمندانہ قیادت کے وژن کی حمایت میں دیوا کے اہم کردار کی عکاسی ہے۔ صارفین کی طرف سے کی جانے والی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں دیوا کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے 2.1 ملین سے زیادہ ٹرانزیکشنز، دیوا کی سمارٹ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 3.2 ملین سے زیادہ ٹرانزیکشنز کے علاوہ مختلف ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے 6.8 ملین سے زیادہ ٹرانزیکشنز شامل ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک