قاہرہ، 2 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر( ای آر سی) نے قاہرہ میں "مصر کے راستے متحدہ عرب امارات سے غزہ میں ہمارے عوام تک" کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے امداد کی پیکنگ اور تیاری کرنا تھا جس میں مصر اور دیگر عرب ممالک سے میڈیا ماہرین، فنکاروں اور سوشل میڈیاانفلوئنسرزنے شرکت اور حصہ لیا۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی طرف سے بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے ہوئے غزہ کے لوگوں کی تکالیف کو جلد اور مؤثر طریقے سے کم کرنے کے امدادی کوششوں کا حصہ ہے،جس میں خواتین، بچوں اور بزرگوں جیسے کمزور گروہوں پر لڑائی کے منفی اثرات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ای آر سی کے سیکرٹری جنرل راشد مبارک المنصوری نےکہا کہ متحدہ عرب امارات بحران کے آغاز سے ہی غزہ کی پٹی کے لوگوں کو امداد، خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات فراہم کرنے میں تیزی سے کام کر رہا ہے۔ یہ فلسطینی عوام کے مشکل حالات میں ان کے مصائب کو دور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا حصہ اور امداد اور انسانی یکجہتی کی اقدار کی عکاسی ہے جو متحدہ عرب امارات کی قیادت اور لوگوں میں گہرائی سے پپوست ی ہیں۔
المنصوری نے غزہ میں فلسطینی بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضروری سہولیات اور تعاون کی فراہمی کےلیے اپنے اداروں اور عوام کے ساتھ مصر کی حمایت کوسراہا۔ جو اس نے اماراتی امداد اور متحدہ عرب امارات کے فیلڈ ہسپتال کے غزہ کی پٹی میں داخلے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور مصر بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے سے غزہ میں فلسطینی عوام کی مشکل وقت میں مدد کے لیے سرکاری اور کمیونٹی سطح پر تعاون کر رہے ہیں۔ تقریب میں میڈیا کے پیشہ ور افراد، فنکاروں اورسوشل میڈیا انفلوئنسرزنے شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کی مدد اور طبی علاج کی فراہمی میں متحدہ عرب امارات کے فعال کردار کی تعریف کی۔
"امارات سے مصر کے ذریعے غزہ میں ہمارے لوگوں تک" کا ایونٹ مصری اداروں اور کمیونٹیز کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کو شامل کرنے کے لئے ای آر سی کے عزم کا اظہار ہے۔
ای آر سی غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت اور امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اماراتی اقدامات سے فلسطینیوں کی مدد کرنے،ان کے انسانی بحران کو کم کرنے اور امدادی اور انسانی ہمدردی کے کاموں کی طویل تاریخ کے ذریعے یکجہتی کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے تاریخی عزم کی عکاسی کی جارہی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک