دبئی، 4 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ سالانہ دبئی انٹرنیشنل ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور نمائش کا بیسواں ایڈیشن اس ماہ کی 23 تاریخ کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں شروع ہوگا۔
کانفرنس اور نمائش اپنی بیسویں سالگرہ کو انسانی امداد اور ترقی کے حوالے سے دنیا کے معروف پروگرام کے طور پر منا رہی ہے۔ اس میں مختلف انسانی ہمدردی کی تنظیموں، سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے اداروں کے بااثر لیڈرایک مشترکہ کوشش میں اکٹھے ہورہے ہیں تاکہ انسانی ہمدردی کے مسائل پر بات چیت کی جا سکے اور سب کے لیے ایک روشن مستقبل کے لیے تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
بیسویں ایڈیشن کا موضوع انسان دوست سفارت کاری اور مستقبل کا سفر گزشتہ دو دہائیوں کی کامیابیوں کے اعتراف اور مزید لچکدار اور پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سال کی کانفرنس اور نمائش میں ناروے مہمان خصوصی ہے جس نے 20 سال قبل اس کانفرنس کےقیام کے بعد سے ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر اپنے اہم کردار کو تسلیم کرایااور نمایاں انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ ناروے کی شمولیت اور انسانی ہمدردی کے شعبے کے لیے اس کی شاندار حمایت کو اجاگر کیا۔ اس سال کی کانفرنس اور نمائش میں 154 ممالک سے 16,000 سے زیادہ شرکاء کے آنے کی توقع ہے جس میں 900 سے زیادہ این جی اوز، خیراتی ادارے، امداد اور امدادی فراہم کنندگان شامل ہیں۔
اس سال کی بات چیت کا ایجنڈا اہم موضوعات جیسے رسائی اور انسانی سلامتی کے سلسلے میں انسانی سفارت کاری، موسمیاتی تبدیلی، عالمی صحت کے چیلنج، قیادت اور خواتین اور نوجوانوں کے بڑھے ہوئے کردار پر مشتمل ہے ۔
خلیج تعاون کونسل کے خطے کے لیے پی اے ایم کے سفیر اور کانفرنس کے چیئرمین ایم بی ڈاکٹر عبدالسلام المدانی نے کہا کہ اس کانفرنس اور نمائش کا مقصد انسانی ہمدردی کے مسائل پر تعاون اور ہمدردی کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امن کے حصول کے سب سے اہم طریقوں میں سے ایک ہے جس میں بین الاقوامی مستقبل کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو ہماری امنگوں کی عکاسی کرتا ہے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر انصاف اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور جہاں کہیں بھی ہیں ان کی تکالیف کو دور کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی بصیرت انگیز قیادت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ تعاون کی کوششوں کے ذریعے مختلف انسانی بحرانوں سے نمٹنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔
سسٹین ایبل ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے سی ای اورجنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں پی اے ایم کے مستقل مندوب گیئرہارڈ ڈبلیو پٹمین نے کہاکہ وہ قومی حکومتی حکام، بین الاقوامی اور غیر سرکاری تنظیموں، ریڈ کراس/ ہلال احمر ، فاؤنڈیشنز اور تنظیموں کے دوستوں اور ساتھیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ و ہ اس کانفرنس اور نمائش میں میں ہمارے ساتھ شامل ہوں جہاں انسانی ہمدردی کی سفارت کاری اور مستقبل کے سفر کا موضوع ہماری بات چیت ہوگی اور وہ ہماری رہنمائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئیے ہم مشترکہ طور پر انسانی ڈپلومیسی کی بنیادوں (بشمول بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقوق) کے ساتھ ساتھ آج کے بہت سے جاری تنازعات میں شہری آبادی پر تیزی سے بڑھتے ہوئے نقصان کی روشنی میں اس کے مستقبل کا جائزہ لیں ۔ہم ایک ساتھ مل کر امداد کی فراہمی کے لیے بنیادی شرائط کے طور پر انسانی ہمدردی کے اصولوں کی عالمی قبولیت بشمول مستحقین تک رسائی اور امداد فراہم کرنے والوں کی حفاظت کاجائزہ لیں گے اور اس میں آپکی آپ کی فعال شرکت ضروری ہوگی۔
نمائش میں چین، ڈنمارک، ملائیشیا، ناروے، پولینڈ، ازبکستان، زیمبیا، اقوام متحدہ اور کئی مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول آئی سی آر سی اور دیگر متعلقہ اداروں اور اداروں کے پویلین ہونگے۔
ترجمہ: ریاض خان