متحدہ عرب امارات کے صدر کا سرکاری اسکولوں کے اقامتی طلبا کے 15کروڑ50لاکھ درہم کے مالی واجبات ادا کرنے کا حکم

ابوظہبی، 4 اپریل 2024 (وام) ۔۔صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہاسٹلز میں رہائش پزیر سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم متحدہ عرب امارات کے طلبا کے گزشتہ سال کے 15کروڑ50لاکھ درہم کے بقایا مالی واجبات ادا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ اقدام ملکی معاشرے کی دوسروں کی مدد کرنے کی اقدارکے ساتھ ساتھ طلبا کو مددکی فراہمی اور ان کی تعلیم کے حصول میں کامیابی کی سوچ کی عکاسی ہے۔

اس اقدام سے متحدہ عرب امارات میں اقامتی اور سرکاری اسکولوں کے رجسٹرڈ طلبا کو فائدہ پہنچے گا اور امارات اسکولز اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر تعلیمی سال2023-2024 کے لیے ان کے تعلیمی بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔


ترجمہ۔تنویرملک