ابوظہبی، 5 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بینکوں کا مجموعی سرمایہ اور ذخائر رواں سال جنوری کے آخر میں 500 ارب درہم تک پہنچ گئے۔
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک( سی بی یو اے ای) کے اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کے مجموعی سرمایے اور ذخائر میں جنوری 2023 کے 438ارب60کروڑ درہم کے مقابلے میں13.3 فیصد یا58ارب20کروڑ درہم کااضافہ ہوا۔
ماہانہ بنیادوں پر، سرمائے اور ذخائر میں دسمبر 2023 کے488ارب70کروڑ درہم میں 1.7 فیصد یا8ارب10کروڑ درہم کا اضافہ ہوا۔
ملک میں کام کرنے والے بینکوں کے مجموعی سرمائے اور ذخائر میں قومی بینکوں کا حصہ 86.5 فیصد تھا، جس کی مالیت جنوری 2024 کے آخر میں429ارب 40کروڑ درہم تھی جوجنوری 2023 کے 379ارب30کروڑ درہم کے مقابلے میں 13.2, فیصد کا سالانہ اضافہ ہے۔
مجموعی سرمائے اور ذخائر میں غیر ملکی بینکوں کا حصہ67ارب 40کروڑ درہم کے ساتھ جنوری 2024 کے آخر تک 14فیصد تھا،جوجنوری 2023 کے59ارب30کروڑ درہم کے مقابلے میں 13.7 کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
سی بی یو اے ای کے اعدادوشمار کیمطابق دبئی میں بینکوں کا سرمایہ اور ذخائر جنوری 2024 کے آخر میں سالانہ 15.4 فیصداضافے سے 243ارب 60کروڑ درہم ،ابوظہبی کے بینکوں کا سرمایہ اور ذخائر10.4 فیصد سالانہ اضافے سے 215ارب20کروڑ درہم اور دیگر امارات میں بینکوں کا سرمایہ اور ذخائر 16.2 فیصد سالانہ اضافے سے 38 ارب درہم تک پہنچ گئے۔
ملک میں کام کرنے والے میں روایتی بینکوں کا سرمایہ اور ذخائر جنوری 2024 کے آخر میں 13.8 فیصد سالانہ اضافے سے 417ارب 20کروڑ درہم جبکہ اسلامی بینکوں کا سرمایہ اور ذخائر 79 ارب 60کروڑ درہم تک پہنچ گیا جو 10.4 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک