ابوظہبی، 5 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے "برڈز آف گڈ نیس" آپریشن کے تحت شمالی غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا 25واں ایئر ڈراپ مکمل کرلیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے دو سی 7 طیاروں اور مصری فضائیہ کے دو سی 295 طیاروں نے ایئر ڈراپ آپریشن میں حصہ لیا۔
چار طیاروں کے ذریعے شمالی غزہ کی پٹی کے ناقابل رسائی علاقوں میں 80 ٹن خوراک اور امدادی سامان فضا سے گرایا گیا،جس سے آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک فضا سے گرائی جانے والی مجموعی امداد 1401 ٹن ہو گئی ہے۔
برڈز آف گڈ نیس آپریشن غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے "آپریشن شیو لرس نائٹ 3" کا حصہ ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک