ابوظہبی، 5 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی اسٹاک مارکیٹوں میں ہفتہ بھر کےدوران تقریباً 6ارب 50کروڑ درہم کا کاروبار ہوا۔جس میں بنیادی طور پر رئیل اسٹیٹ، مالیاتی اور بینکنگ شعبوں کے اسٹاک نمایاں رہے۔
ہفتہ وار لیکویڈیٹی میں ابوظہبی کی مارکیٹ میں 4ارب57کروڑ درہم اور دبئی کی مارکیٹ میں تقریباً ارب90کروڑ درہم کا کاروبار ہوا۔1لاکھ 13ہزار600 ٹرانزیکشنز کے ذریعے تقریبا2ارب 30کروڑ حصص کی خریدوفروخت کی گئی۔
لسٹڈ حصص کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن موجودہ ہفتے کے اختتام پر 35کھرب 65ارب درہم تک پہنچ گئی۔ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج میں درج حصص کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28کھرب 41ارب درہم جبکہ دبئی فنانشل مارکیٹ میں درج حصص کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 724ارب10کروڑ درہم رہی۔
تقریباً 1ارب درہم کے ساتھ انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) کے حصص کا ابوظہبی مارکیٹ میں لین دین کا حجم سب سے زیادہ رہاجو399.6 درہم پر بند ہوا،اس کے بعد الفا ظہبی کے تقریباً 46کروڑ47لاکھ درہم مالیت کے حصص جبکہ ملٹی پلائی گروپ کے 28کرور ڈرہم مالیت کے حصص کا لین دین ہوا۔پری سائٹ کے حصص کی قیمت میں ہفتہ وار سب سے زیادہ 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، اس کے بعد حياة انشورنس کے حصص میں 16.2 فیصد اور ابوظہبی تکافل میں تقریباً 11 فیصد اضافہ ہوا۔
دبئی مارکیٹ میں إعمار پراپرٹیز کے حصص میں سب سے زیادہ تقریباً 42کرور 80لاکھ درہم کا کاروبارہوا۔ اس کے بعد 20کروڑ درہم کی لیکویڈیٹی کے ساتھ یونین پراپرٹیز، اور پھر إعمار ڈیولپمنٹ کے حصص میں 13کروڑ50لاکھ درہم کا لین دین ہوا۔
نیشنل جنرل انشورنس کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 14.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
14.6 فیصد کا سب سے زیادہ فیصد اضافہ حاصل کیا، اس کے بعد إثمار انٹرنیشنل ہولڈنگ کے حصص میں 7.4 فیصد اور یونین پراپرٹیز کے حصص میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ترجمہ۔تنویرملک