ہاوس آف وزڈم کی سالانہ رمضانیہ تقریباب میں 8 ہزار زائرین کی شرکت

شارجہ، 5 اپریل، 2024 (وام ) ۔۔ ہاوس آف وزڈم (ایچ او ڈبلیو ) نے رمضان المبارک کے دوران اپنی سالانہ رمضانیہ تقریب کے تحت 40 سے زائد ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جس میں8 ہزار زائرین نے شرکت کی، ان سرگرمیوں میں ورکشاپس، نمائشیں اور رمضان ایوننگز شامل تھیں۔

عوام کی خوہشات اور متنوع سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کے پیش نظر، ایچ او ڈبلیو نے رمضان المبارک کی سالانہ تقریب کو 14 اپریل تک توسیع دے دی ہے۔ توسیع سے مزید زائرین کو ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کے انوکھے امتزاج سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

"ثقافت کی ٹیپسٹری" ایونٹ اپنی انٹرایکٹو ورکشاپس کے ساتھ نمایاں رہا ج سکے شرکا نے قدیم مصری ڈی کوپیج ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے رنگین کاغذ کے ساتھ اشیا کو سجایا، 'لومنگ' ورکشاپ میں دستکاریوں کے منفرد ورثے نے زائرین پر سحر طاری کردیا دیا۔ مزید برآں، یو اے ای بورڈ آن بوکس فار ینگ پیپل اور شارجہ انسٹی ٹیوٹ فار ہیریٹیج کے تعاون سے وزڈم ٹیلز" ایونٹ کے انٹرایکٹو سیشنز میں زائرین نے اماراتی ورثے پر مبنی کہانیاں بیان کیں۔

رمضانیہ کے تحت 'اسلامی آرٹ کے ابواب: قالینوں کی ونمائش کا اہتمام کیا گیا ، جو مئی کے آخر تک جاری ہے۔ یہ نمائش اسلامی دنیا میں قالین بافی ، ٹیکسٹائل اور کپڑا بننے کے فن کی ثقافتی، تاریخی اور ورثہ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے ۔ اس میں ٹیکسٹائل سے متعلقہ اسلامی فن سے متعلق روشن مخطوطات اور کتب رکھی گئی ہیں ، جسے ڈاکٹر رچرڈ ایٹنگہاسن کی نجی لائبریری سے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ موجود تخلیقی ورکشاپس میںشرکا کو روایتی دستی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے آرٹ کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور آرٹ ورکس کے چھوٹے ماڈلز کو تیار کیے گئے۔

ہاوس آف وزڈم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مروہ العقروبی نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہونے والے یہ ایونتس شارجہ میں ثقافتی ملاپ کا واضح مظہر تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاو س آف وزڈم کے ایونتس نے اسلامی اور عرب شناخت کی ایک جھلک پیش کی، روایتی فنون کے شعبوں میں منفرد کامیابیوں کو اجاگر کیا،اس شعبے میں عربوں نے تاریخی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک