ڈی ڈبلیو ٹی سی میں 2023 کے دوران ہونے والے ایونٹس کے شرکا کی تعداد 24لاکھ 70ہزار رہی: ایگزیکٹو نائب صدر

دبئی، 6 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) کے ایگزیکٹو نائب صدر ماهر جلفارنے کہا ہے کہ 2023 میں ڈی ڈبلیو ٹی سی کی کارکردگی شانداررہی اور 2022 کے مقابلے میں یہاں آنے والے لوگوں کی تعداد 25 فیصد اضافے کے ساتھ 24لاکھ 70ہزار رہی۔

2023 میں ڈی ڈبلیو ٹی سی کی کارکردگی کے حوالے سے امارات نیوزایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماهرجلفارنے کہا کہ یہ کامیابی 301 میٹنگز،پروموشنز، کانفرنسزاورایگزیبیشنز کے انعقاد کی حاصل کی گئی،ایونٹس کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شرکا کی تعداد میں اضافہ ڈی ڈبلیو ٹی سی کے زیراہتمام اور میزبانی میں پروگرامز کے متنوقع کلینڈر کا ثبوت ہے جس میں 107 نمائشیں اور بین الاقوامی ایسوسی ایشن کنونشنز اور صنعتی کانفرنسز شامل تھیں۔ان تقریبات میں مجموعی طور پر 2022 کے مقابلے میں 33فیصد اضافے کے ساتھ 15لاکھ 60ہزار شرکا نے شرکت کی ۔غیر ملکی شرکا کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد اضافے سے7لاکھ 22ہزاررہی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ڈبلیو ٹی سی زیراہتمام ایونٹس اورنمائشوں میں 2023 کے دوران نئی کامیابیاں حاصل کی گئیں، ہم نے 20 نمائشوں اور تقریبات کا انعقاد کیا، جس میں حیران کن طور پر5لاکھ 19ہزار لوگوں نے شرکت کی جوگزشتہ سال سے 42فیصد زیادہ تھے،ان میں سے غیر ملکی شرکا کی تعداد108فیصد اضافے سے 2لاکھ 65ہزار تھی، تقریبات میں 17ہزار سے زیادہ نمائشی کمپنیوں نے شرکت کی جن کی تعداد گزشتہ سال سے 45 فیصد زیادہ تھی،ان میں بین الاقوامی کمپنیوں کی تعداد 68 فیصد اضافے سے 13ہزار رہی۔

جی آئی ٹیکس اور گلفوڈ جیسے فلیگ شپ ایونٹس میں شرکا کی تعداد میں بالترتیب 44فیصد اور 31فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

2023 میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شعبوں کے حوالے سےماهر جلفارنے بتایا کہ صحت، طب و سائنس سب سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی صنعت کے طور پر ابھرا، ان سے متعلقہ 24 ایونٹس ہوئے جن میں2لاکھ 75ہزار شرکا نے شرکت کی،اس شعبے کی تقریبات کی تعداد 2022 کی 18 کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔ اہم تقریبات میں یو اے ای انٹرنیشنل ڈینٹل کانفرنس ، عرب ڈینٹل ایگزیبیشن اور عرب ہیلتھ جیسے بڑے پروگرام شامل تھے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ دوسرے نمبر پر آیا،اس حوالے سے تقریبات میں 2لاکھ 60ہزار شرکا نے شرکت کی۔

خوراک، ہوٹلنگ اور کیٹرنگ کے شعبے ایک دوسرے کے قریب قریب رہے،اور 2لاکھ 26ہزارشرکاء کی شرکت کے ساتھ یہ ایم آئی سی ای ایونتس کا14فیصد رہے،گلفوڈ اور گلفوڈ مینوفیکچرنگ کی قیادت میں، اس شعبے نے 2022 کے مقابلے میں شراکت میں 42 فیصد اضافہ دیکھاگیا۔

صارف اشیا کے شعبے سے متعلقہ سرفہرست پانچ صنعتوں کے حوالے سے ہونے والے ایونٹس کے شرکا کی تعداد 96ہزار جبکہ بلڈنگ، کنسٹرکشن اور فیسیلٹی مینجمنٹ سیکٹرکے حوالے سے ہونے والے ایونتس کے شرکاکی تعداد 93ہزار رہی۔

دبئی اکنامک ایجنڈا (ڈی 33) کےمطابق بین الاقوامی نمائش کنندگان کی شرکت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ڈی ڈبلیو ٹی سی دبئی اکنامک ایجنڈاکو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے 2023 میں تقریبات میں بین الاقوامی شرکت میں نمایاں اضافہ بین الاقوامی سامعین کو موثر اور بتدریج متوجہ کرنے میں ہمارے کردار کی عکاسی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2023 میں، ہم نے صنعت کی معروف تقریبات اور نمائشوں کی میزبانی کی جس میں 53,789 نمائش کنندہ کمپنیوں نے شرکت کی، جو کہ 2022 کے مقابلے میں 45 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ 2023 میں ڈی ڈبلیو ٹی سی میں بڑے پیمانے پر ہونے والے کامیاب ایونٹس میں اضافہ ہوا ، جس میں ایکسپو سٹی دبئی کے ہمارے دبئی نمائشی مرکز میں کوپ28 جیسی عالمی سطح کی اہم کانفرنس، نیز جی آئی ٹیکس گلوبل، گلفوڈ، عرب ہیلتھ، اور عربین ٹریول مارکیٹ جیسے فلیگ شپ ایونٹس شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم پوری دنیا میں دبئی اور ڈی ڈبلیو ٹی سی کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں، ڈی ڈبلیو ٹی سی اور دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی نے کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی روڈ شوز کی سیریز میں پہلی بار 'ایکسپنڈ نارتھ سٹار' کے اس سال کے ایڈیشن کا انعقاد کیا جائے گا اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ 13 سے 16 اکتوبر 2024 کو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے روابط اور نیٹ ورکس کی تعمیر پر کام جاری رکھیں گے جو ایونٹس انڈسٹری کے تمام اسٹیک ہولڈرزبشمول ایونٹ آرگنائزرز،نمائش کنندگان، زائرین،ملحقہ شعبوں کے لیے فائدہ مند ہیں تاکہ ایم آئی سی ای انڈسٹری کے دارالحکومت کےطور پر دبئی کی عالمی حیثیت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پرجوش منصوبے اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔

نمائشوں کے انعقاد میں سمارٹ ایپلی کیشنز اور ڈیٹا کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں وام کے ایک سوال کے جواب میں جالفار نے کہا کہ ڈیٹا اینالیٹکس، بگ ڈیٹا، سمارٹ ایپس، اور مصنوعی ذہانت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انفرادی نوعیت کے اور ٹارگٹڈ تجربات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی ایک اہم قوت ہے ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر نہ صرف شرکاء کے تجربے کو بڑھاتا ہے بلکہ ایونٹ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کی مجموعی کارکردگی کو نمیاں طور پر بہتر کرتا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک