برڈز آف گڈ نیس کے تحت شمالی غزہ میں 26 واں امدادی ایئر ڈراپ مکمل

ابوظہبی، 6 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے "برڈز آف گڈ نیس" آپریشن کے تحت شمالی غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیا پرامداد فراہمی کے لیے اپنا 26واں ایئر ڈراپ انجام دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے دو سی17 طیاروں اور مصری فضائیہ کے دو سی295 طیاروں نے ایئر ڈراپ آپریشن میں حصہ لیا۔

ایئر ڈراپ سے شمالی غزہ کی پٹی کے ناقابل رسائی علاقوں میں 82 ٹن خوراک اور امداد چار طیاروں کے ذریعے فضا سے گرائی گئی، جس سے آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک امدادی ایئر ڈراپس کی کل مقدار 1483 ٹن ہو گئی ہے۔

برڈز آف گڈ نیس آپریشن غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے "آپریشن شیولرس نائٹ 3" کا حصہ ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک