زرقا، 7 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ اردن میں مرجیب الفود پناہ گزین کیمپ میں اماراتی امدادی ٹیم کے ڈپٹی کمانڈر یوسف عبداللہ الحرمودی نے کہا کہ ہلال احمر امارات اسلام کی تعلیمات کے مطابق سماجی یکجہتی کے لیے کام جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بیان ہلال احمر امارات کے ایک آپریشن کے دوران دیا جس میں 12 انسانی تنظیموں کے تعاون سے الازرق، الروسیفہ، الزرقا اور المفراق سمیت علاقوں میں غریب خاندانوں میں افطار کا کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس سے مجموعی طور پر3,000 افراد مستفید ہوئے۔
عمان اور الزرقا کے مخصوص مقامات پر رضاکار ٹیمیں روزانہ افطار کا کھانا پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمہ: ریاض خان