بئی، 7 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) اپنی تمام خدمات اور آپریشنز میں ڈیجیٹل سلوشنز اور مصنوعی ذہانت(اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے لیے سہولیات میں مسلسل اضافے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
دیوا کا مقصد صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے اوران کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ ذرائع کے ذریعے فعال، جدید، ہموار اورمربوط ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنا ہے۔ دیوا پائیداری کوششوں کی حمایت اور کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ دبئی حکومت کی ایگزیکٹو کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے ماسٹر پلان کے مطابق تین سالہ پلان (2023-2025) کے دوران دیوا خدمات کی کا تجزیہ کرتے ہوئے "سروسز 360" پالیسی پر عملدرآمد کررہی ہے۔
"سروسز 360" کی شرائط پر عملدرآمد کرنے سے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں: سروس آٹومیشن اور سیلف سروسز 100 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔دیوا کی ڈیجیٹل خدمات کی شرح 99.2 فیصد صارفین کے اطمینان کی سطح 98.3 فیصد اور سروس کا معیار 95 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔2023 میں، دیوا کی ڈیجیٹل خدمات سے 41,470 ٹن کاربن اخراج کو روکتے ہوئے صارفین کو47کروڑ اوردیوا کو3کروڑ50لاکھ درہم کی بچت حاصل ہوئی۔
دیوا کے ایم ڈی اور سی ای او سعید محمد الطایر نے اس حوالے سے کہاکہ صارفین کی خدمت اور ان کے اطمینان کے لیے ہماری جاری کوششوں کے مطابق، ہم جدید ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں جس سے صارفین کسی بھی وقت، کہیں سے بھی ٹرانزیکشن کرسکتے ہیں۔ اس سے ان کے وقت اور کوششوں کی بچت ہوتی ہے اور قدرتی وسائل کی کھپت کو کم کرکے پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے دیوا کی حکمت عملی کو فائدہ پہنچتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکمت عملی پر عمل درآمد کے پہلے مرحلے میں، 22 میں سے 15 سروسز نے تمام معیارات حاصل کیے ، جو کہ 2023 کے پہلے مرحلے کے اہداف سے 300 فیصد سے زیادہ ہے۔ سروسز 360" پالیسی دبئی میں سرکاری محکموں کے لیے ایک روڈ میپ اور ورک پلان فراہم کرتی ہے۔
ڈیجیٹل سروسز اور سمارٹ ٹولز:
دیوا صارفین کو ان کی بجلی اور پانی کے استعمال کو بہتر طور پر سمجھنے اور اس کا انتظام کرنے میں مدد کرنے کے لیے بہت سی ڈیجیٹل خدمات اورسمارٹ ٹولز فراہم کررہا ہے۔ اس کے "سمارٹ لیونگ" ڈیش بورڈ سے صارفین اپنی روزانہ، ماہانہ اور سالانہ کھپت کی نگرانی کرسکتے ہیں اور"مائی سسٹین ایبل لیونگ پروگرام"سے وہ اپنی کھپت کا اسی طرح کے انتہائی سمارٹ گھروں سے موازنہ کرتے ہوئے اپنی کھپت کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے حسب ضرورت تجاویز لے سکتے ہیں۔
گھر سے باہر ہونے کی صورت میں“Away Mode” سے صارفین کھپت کی رپورٹس حاصل کرسکتے ہیں اور "کھپت کی تشخیص کا آلہ" کھپت کی تشخیص کو پُر کرنے کے بعد ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ،صارفین کو دیوا سٹور سے بہت سی سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ مل کر خصوصی پیشکشوں اور رعایات فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک