ابوظہبی، یکم اپریل، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج (اے ڈی ایکس) اور دبئی فنانشل مارکیٹ (ڈی ایف ایم ) میں رمضان المبارک کے دوران 1ارب60کروڑ درہم مالیت کے30کروڑ57لاکھ حصص کے نو بڑے براہ راست سودے ہوئے۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق، اے ڈی ایکس میں 68کروڑ33لاکھ درہم مالیت کے 24کروڑ34لاکھ حصص کے پانچ بڑے براہ راست سودے طے پائے،اس میں 18.34 درہم فی حصص قیمت کے ساتھ ای اینڈ کے 2کروڑ77لاکھ حصص کا50کروڑ98لاکھ درہم کا سودہ شامل ہے۔اس کے علاوہ 7.2 درم فی حصص کے ساتھ امارات انشورنس کمپنی کے 52لاکھ حصص کا3کروڑ78لاکھ درہم کا سودہ اور0.645 فی حصص قیمت کے ساتھ ابوظہبی نیشنل ہوٹلز کمپنی کے21کروڑ4لاکھ حصص کے 13کروڑ57لاکھ درہم مالیت کے تین سودے شامل ہیں۔
دبئی فنانشل مارکیٹ میں 6کروڑ22 لاکھ حصص کے 93کروڑ39لاکھ درہم مالیت کے پر چار بڑے براہ راست سودے طے پائے۔ان میں مشرق کے39لاکھ حصص کا78کروڑ21لاکھ درہم کا سودہ شامل ہے اس کے علاوہ این بی ڈی کے57لاکھ حصص کا 10کروڑ5لاکھ درہم کا اور جی ایف ایچ کے3کروڑ اور2کروڑ26لاکھ حصص کے دو سودے بالترتیب 2کروڑ87لاکھ درہم اور2کرور25 لاکھ درہم میں طے پائے۔
براہ راست بڑے لین دین آرڈر بک سے باہر کیے جانے والے سودے ہیں جو کمپنی کے حصص کی حتمی قیمت یا قیمت اشاریہ کو متاثر نہیں کرتے ۔ وہ سیشن کے دوران اور گزشتہہ 52 ہفتوں کے دوران لاگو کی گئی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم قیمتوں کو بھی متاثر نہیں کرتے۔
ترجمہ۔تنویرملک