شخبوط بن نہیان کی گیبون کے عبوری صدرسے ملاقات

لبریویل، 7 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نہیان النہیان نے گیبون کے عبوری صدر جنرل برائس اولگی نگوما سے ملاقات کی،دارالحکومت لیبرویل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ شخبوط نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشدالمکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کے گیبون کے عبوری صدرکوتہنیتی پیغام دیتے ہوئے گیبون اور اس کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنرل نگوما نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اورنائب صدر،نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زایدالنہیان کو مبارکباد پیش کی اور متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران شیخ شخبوط دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پرزوردیتے ہوئے باہمی مفادات کے لیے تعلقات کی ترقی اور پیشرفت کے بے شمار مواقع پر روشنی ڈالی۔

شیخ شخبوط کی سربراہی میں اماراتی وفد افریقی براعظم کے کئی ممالک کے دورے پر ہے،جس کا مقصد متحدہ عرب امارات اور افریقہ کے ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مضبوط بنانا اور نئی شراکت داریاں قائم کرنا ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک