ایبار، اسپین، 7 اپریل 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس کے سائیکل سوار جوآن آیوسو نے ٹور آف دی باسک کنٹری (اتزولیا باسک کنٹری2024) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے،جو ان کے کیریئر کی سب سے بڑی جیت ہے۔ کارلوس روڈریگز نے ریس کے مشکل ترین آخری مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔
ٹیم ایمریٹس 137 کلو میٹر طویل پہاڑی مرحلے کی ریس میں شامل ہوئی جو ایبار سے شروع اوروہیں پر اختتام پذیر ہوئی۔ ایوسو نے سائیکلنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے فائنل کلومیٹر میں سبقت حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی سیزن کی 21 ویں فتح حاصل کی۔
اپنی کامیابی کے بعد آیوسو نے کہا کہ آج کا دن بہت اچھا رہا، لیکن یہ ایسا دن تھا جس میں ٹیم ورک کی بدولت کامیابی حاصل کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ساتھی سائکلسٹ مارک کے بغیرممکن نہیں تھی. یہ ایک بہت بڑی جیت ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک