شخبوط بن نہیان النہیان کی سیرالیون کے صدر سے ملاقات

فری ٹاؤن، 8 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نہیان النہیان نےسیرا لیون کے صدر جولیس مادا بائیو سے ملاقات کی، دارالحکومت فری ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

شیخ شخبوط نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،نائب صدر، وزیر اعظم اوردبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر،نائب وزیر اعظم اورصدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کا صدرجولیس مادا بائیو کو تہنیتی اوران کے ملک اور لوگوں کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

جولیس مادا بائیو نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر ،نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید کو مبارکباد پیش کی اور متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ملاقات کے دوران شیخ شخبوط بن نہیان نے متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ سیرالیون کے درمیان تعلقات میں مسلسل پیشرفت پر زوردیتے ہوئے دونوں ممالک اور عوام کے مفادات کے حصول کے لیے تعاون کو نئی سطحوں تک بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی خواہش کو اجاگرکیا۔

یہ دورہ شیخ شخبوط اور ان کےوفد کے افریقی براعظم کے کئی ممالک کے دورے کا حصہ ہے، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات اور افریقہ کے ممالک کے درمیان گہری اور قریبی شراکت داری کو مضبوط کرناہے۔

ترجمہ۔تنویرملک