گولڈن ہارٹ انیشیٹو سے عالمی سطح پر 50 بچوں کو شفا مل گئی

ابوظہبی، 8 اپریل، 2024 ((وام)۔۔ ممتاز ماہر صحت اور برجیل ہولڈنگز کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر شمشیر فایالیل کی جانب سے یکم جنوری 2024 کو شروع کیے گئے،عالمی فلاحی مشن گولڈن ہارٹ انیشی ایٹو نے دل کی پیچیدہ پیدائشی بیماریوں میں مبتلا 50 بچوں کی مفت سرجری مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کے تحت ثقافتی اور جغرافیائی تنازعات کا شکار علاقوں اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کا علاج کیا گیا۔

ماہرین کی سربراہی میں دل کی سرجری تیونس، مصر اور ہندوستان کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کی گئی۔ تین ماہ کے دوران سینی گال ،لیبیا اور تیونس جیسے تنازعات کا شکار علاقو اور مصر اور ہندوستان کے پسماندہ خاندانوں کے بچوں کو اس اقدام سے فائدہ ہوا۔ ان خاندانوں کی کفالت کے لیے مختلف ایجنسیوں کے ذریعے خصوصی سفری اجازت حاصل کی گئی۔

دو ماہ اور اس سے زیادہ عمر کے بچے دل کی پیچیدہ پیدائشی بیماریوں،aortic stenosis ،؛ ٹیٹرالوجی آف فالوٹ اورatrioventricular ( اے وی )کینال خرابی میں مبتلا تھے۔
انیشی ایٹو کے میڈیکل اسسمنٹ بورڈ کے سربراہ ،معروف کا رڈیک سرجن،، ڈاکٹر طارق علی الحسن نے اس اقدام کے حوالے سے کہا کہ ہم ان بچوں کی عالمی معیار کے علاج کے ساتھ مدد کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس اقدام کا اعلان کرنے کے بعد، ہمیں دنیا کے مختلف حصوں سے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ہم نے ہر میڈیکل ریکارڈ کا بغور جائزہ لیا اور امیدواروں کو ان کی حالت کی شدت اور انیشیٹو کے رہنما خطوط کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا۔ بعد میں، ہم نے سرجری کرنے کے لیے اس شعبے میں عالمی ماہرین کو اکٹھا کیا۔ ہم نے نقل و حمل کے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے بھی انتظامات کیے ہیں۔ سب کچھ تین ماہ کے اندر کر لیا گیا، جسے ہم ایک عظیم کارنامہ سمجھتے ہیں۔

گولڈن ہارٹ انیشی ایٹو ان بچوں کے لیے ایک منفرد موقع ثابت ہوا کہ وہ ایک نتیجہ خیز زندگی گزارنے کے اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔ ان میں سے زیادہ تر پہلے کئی وجوہات جیسے زیادہ اخراجات اور مناسب سہولیات کی کمی کی وجہ سے سرجری کروانے سے قاصر تھے۔

پروگرام کے اثرات کے بارے میں، ڈاکٹر شمشیر نے کہا کہ گولڈن ہارٹ انیشی ایٹو کے ذریعے صحت مند زندگی میں بچوں کے قدم اٹھتے دیکھ کر ہمارا دل جذبات سے بھر جاتا ہے۔ جب ہم نے انیشیٹو کا آغاز کیا تو اسے تمام حلقوں سے اچھا رسپانس ملا۔ اس مشن کو عملی جامہ پہنانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ انتہائی لگن کے ساتھ، ہمارے ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے ان بچوں کی صحت یابی کے لیے کام کیا۔


ترجمہ۔تنویرملک