متحدہ عرب امارات کا پہلا زمینی قافلہ کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے 370 ٹن امداد لے کر شمالی غزہ پہنچ گیا

ابوظہبی، 9 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی آپریشن "شیولرس نائٹ 3" کے تحت فلسطینی عوام کے بھیجا گیا17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی کارواں شمالی غزہ کی پٹی پہنچ گیا ہے۔

وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے مطابق یہ کسی بھی ملک کی طرف سے شمالی غزہ کی پٹی میں پہنچنے والا پہلا امدادی کارواں ہے، جورفح بارڈر کراسنگ سے داخل ہونے کے بعد کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ کے ذریعے شمالی پٹی پہنچا ہے۔

17 ٹرکوں کے ذریعے 370 ٹن سے زیادہ امدادی سامان میں خوراک اور طبی سامان، غذائی سپلیمنٹس، کپڑے، پناہ گاہوں کا سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس نئی امدادی کھیپ سے رمضان کے دوران فضائی اور زمینی راستوں سے شمالی غزہ کو فراہم کی جانے والی مجموعی امداد 2,102 ٹن تک پہنچ گئی ہے اس میں کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے زمینی اور برڈز آف گڈ نیس آپریشن کے ذریعے ہوائی جہاز وںکے ذریعے بھیجی جانے والی امداد شامل ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک