برڈز آف گڈ نیس کے تحت شمالی غزہ کے لیے 29واں امدادی ایئر ڈراپ مکمل

ابوظہبی، 9 اپریل، 2024 (وام )۔۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے "برڈز آف گڈ نیس" آپریشن کے تحت شمالی غزہ میں 29ویں امدادی کھیپ کے ایئر ڈراپ کو مکمل کرلیا گیا۔

وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے مطابق ایئر ڈراپ میں عید کے پارسلز شامل تھے جن میں کپڑے، جوتے، کھلونے، مٹھائیاں، اور تمام خاندان کے افراد کے لیے عید الفطر کے لیے مختلف اشیا شامل تھیں۔

اس اقدام کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کی تکالیف کو دور کرنا اور عید کے اہم ایام کے دوران ان کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون کرنا تھا۔

آپریشن شیولرس نائٹ 3 کے تحت متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے دو سی17اور مصری فضائیہکے دو سی295 اور ایک سی130 طیاروںنے غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کے لیے اس ایئر ڈراپ میں حصہ لیا۔

مجموعی طور پر 85 ٹن خوراک اور امداد فضا سے گرائی گئی جس سے برڈز آف گڈ نیس آپریشن کے آغاز سے اب تک فراہم کی جانے والی امداد کی کل رقم 1,732 ٹن تک پہنچ گئی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان کے دوران فضائی اور زمینی راستوں سے شمالی غزہ کو فراہم کی جانے والی مجموعی امداد 2,102 ٹن سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس میں کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے زمینی اور برڈز آف گڈ نیس آپریشن کے ذریعے ہوائی جہاز کے ذریعے بھیجی جانے والی امداد شامل ہے۔

امداد کی فراہمی صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر جاری ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے امداد کی کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔

'برڈز آف گڈ نیس' نے 29ویں انسانی امدادی کھیپ کو شمالی غزہ میں چھوڑا۔


ترجمہ۔تنویرملک