ابوظہبی، 9 اپریل، 2024 (وام) ۔۔صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے عید الفطر کے موقع پر عرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں، امیروں اور صدور کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
عزت مآب شیخ محمد نے مسلم رہنماوں اور ان کے عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور، نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زایدالنہیان نے بھی اس مبارک موقع پر عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماں کو مبارکباد دی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک