متحدہ عرب امارات اور مصر کے صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو ،دونوں رہنماوں میں عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ

ابوظہبی، 9 اپریل، 2024 (وام ) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،دونوں رہنماون نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

عزت مآب اور صدر السیسی نے عید الفطر کے موقع پر اپنی نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی دونوں ممالک اور ان کے عوام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور خطے اور دنیا کے لوگوں کو امن و سلامتی عطا فرمائے۔


ترجمہ۔تنویرملک