نیویارک، 10 اپریل، 2024 (وام )۔۔ اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا نسیبہ کو اقوام متحدہ میں ریاست فلسطین کے مستقل مبصر سفیر ریاض منصور نے فلسطین کی شیلڈ پیش کی۔
یہ شیلڈ سفیر نسیبہ کی انتھک کوششوں خاص طور پر یو اے ای کی سلامتی کونسل میںعارضی رکنیت کے دوران خدمات کے اعتراف میں دی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے فلسطینی مشن، عرب گروپ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں امداد کی فراہمی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں 2712 اور 2720 کی منظوری کے لیے تمام ممکنہ سفارتی کوششیں کیں، . متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی بھی حمایت کی جس میں غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جسے دسمبر 2023 میں رکن ممالک کی بھاری اکثریت نے منظور کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات نے 11 اکتوبر 2023 کو سلامتی کونسل اراکین کے لیے غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے دورے کا اہتمام کیا۔ جس سے کونسل کے اراکینکو غزہ میں فلسطینیوں کے لیے بے پناہ انسانی ضروریات کی شدت اور امداد کی فراہمی کے عمل میںدرپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی۔
سفیر نسیبہ نے متحدہ عرب امارات اور ریاست فلسطین کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات اور فلسطینی عوام کے لیے متحدہ عرب امارات کی مضبوط اور مسلسل حمایت خاص طور پر غزہ کی پٹی پر تباہ کن اسرائیلی جنگ کے حوالے سے زور دیا۔
متحدہ عرب امارات غزہ کی پٹی کے لوگوں کو امداد اور ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے، متحدہ عرب امارات نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے 45 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔ زمین، ہوائی اور سمندر کے ذریعے تقریبا 40,000 ٹن انسانی امداد فراہم کی ہے، جس میں ورلڈ سینٹرل کچن کے ساتھ شراکت میں فراہم کردہ 300 ٹن بھی شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات نے دو اسپتال بھی قائم کیے ہیںجنوبی غزہ کی پٹی میں ایک فیلڈ اسپتال میں تقریبا 14,000 مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ ایک فلوٹنگ اسپتال العریش بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک