ابوظہبی، 10 اپریل 2024 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد میںدیگر نمازیوں کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی۔
عزت مآب شیخ محمد کے ساتھ نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیا ن،، ابوظہبی کے نائب حکمران عزت مآب شیخ ھزاع بن زایدالنہیان،ابوظہبی کے نائب حکمران عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النہیان، عزت مآب شیخ سرور بن محمد النہیان، زاید بن سلطان النہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فانڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ نہیان بن زاید النہیان،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان، عزت مآب شیخ حامد بن زید النہیان،، وزیر خارجہ عزت مآب شیخعبداللہ بن زاید النہیان،زاید بن سلطان النہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فانڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے نائب چیئرمین عزت مآب شیخعمر بن زاید النہیان،پرعزم افراد کے لییزاید ہائر آرگنائزیشن کے بورڈ کے چیئرمین عزت مآب شیخخالد بن زاید النہیان،صدارتی عدالت برائے ترقی اور شہدا امور کے نائب چیئرمین عزت مآب شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان،عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان،عزت مآب شیخ زاید بن محمد بن زاید النہیان،عزت مآب شیخ زاید بن حمدان بن زاید النہیان،رواداری اور بقائے باہمی کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان،صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان، متعدد شیوخ، اعلی عہدے داروں اور دیگر نمازیوں نے نماز عید الفطر ادا کی۔
خطبہ عید کے دوران، یو اے ای کونسل برائے فتوی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمر حبتور الدرعی نے زندگیوں میں خوشیاں پیدا کرنے کے لیے خاندانی رشتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس موقع سب کے لیے خیروبرکت اور متحدہ عرب امارات کے مسلسل استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
نماز اداکرنے کے بعد صدر عزت مآب نے پر نمازیوں کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے اس کے بعد مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی قبر پر حاضری دی اور اللہ تعالی سے مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کی دعا کی۔
ترجمہ۔تنویرملک