ابوظہبی، 10 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو عرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں، صدور اور امیروں کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات دیے گئے ہیں۔
نائب صدر ،وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اورنائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کو بھی اس پرمسرت موقع پر عہد کی مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔
ترجمہ۔تنویرملک