عید الفطر: برڈز آف گڈ نیس کے 6 طیاروں سے شمالی غزہ میں 125 ٹن امداد کی فراہمی

ابوظہبی، 10 اپریل، 2024 (وام) ۔۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے 30 ویں "برڈز آف گڈ نیس" ایئر ڈراپ آپریشن کے ذریعے شمالی غزہ میں125 ٹن امداد اور عید کے ملبوسات پہنچائے گئے۔
وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے مطابق 10 کو ابتک کے سب سے بڑے ایئرڈراپ میں متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے تین سی 17 اور دو سی295 ایس اورمصری فضائیہ کے ایک سی 130 طیارے نے حصہ لیا۔

فضاسے گرائے جانے والے سامان میں فلسطینی خاندانوں کے لیے عید کے کپڑوں کے پارسل کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی ضروری اشیا بھی شامل تھیں۔ ان پارسلز میں خاندان کے تمام افراد کے لیے کپڑے، کھلونے، مٹھائیاں اور مختلف مصنوعات موجود تھیں۔ اس مشن کا مقصد عید الفطر کے دوران غزہ میں فلسطینی عوام کی ضروریات کو پورا کرنا، ان کی مشکلات کو کم کرتے ہوئے ان کے لیے امید اورخوشی کا سامان پیدا کرنا تھا۔

آپریشن میں شمالی غزہ کے دور دراز کے علاقوں کو امداد فراہم کی گئی جہاں تک زمینی راستے سے رسائی مشکل ہے۔ "برڈز آف گڈ نیس" کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 1,857 ٹن خوراک اور امدادی سامان پہنچایا گیا ہے۔

اس سے متحدہ عرب امارات کی طرف سے شمالی غزہ کو فرواہم کی گئی امداد 2,227 ٹن سے زیادہ ہو گئی ہے، جس میں کرم شالوم کراسنگ اور "برڈز آف نیکس" کے ذریعے ہوائی جہاز دونوں ذرائع شامل ہیں۔

"برڈز آف گڈ نیس" مہم غزہ میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے آپریشن "شیوالرس نائٹ 3" کا حصہ ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک