سند کی ایشیانا ایئر لائنز کے ساتھ 532 ملین درہم مالیت کے ساتھ شراکت داری میں توسیع

شکاگو، امریکہ ، 11 اپریل، 2024(وام) ابوظہبی کی خودمختار سرمایہ کار مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی(مبادلہ) پی جے ایس سی کی ملکیتی ،عالمی ایرو اسپیس انجینئرنگ اینڈ لیزنگ سلوشنز کے ادارے سند نے جنوبی کی دوسری بڑی ایئر لائن یشیانا ایئر لائنز کے ساتھ14کروڑ50لاکھ ڈالر مالیت کے ساتھ شراکت داری میں توسیع کی ہے۔یہ معاہدہ سند کی عالمی صنعت میںقیادت اور وی 2500 انجنوں کی بحالی، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او)خدمات فراہم کرنیکے عزم کا ثبوت ہے۔

ایشیانا ایئرلائنز کے ساتھ معاہدے کا اعلان شکاگو میں معروف ایم آر اوامریکاز ایونٹ میں کیا گیاجس میں اس صنعت سے متعلقہ 16ہزار سے زیادہ پروفیشنلز نے شرکت کی۔

نئے معاہدے کے تحت، سند ابوظہبی میں اپنی جدید ترین فیکٹری میں ایشیانا ایئر لائنز کے وی 2500 انجن کے فلیٹ کو سروس فراہم کرے گا۔ 80 سے زیادہ طیاروں کے بیڑے کے ساتھ، ایشیانا ایئر لائنز ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 80 عالمی مقامات پر پھیلے ہوئے وسیع نیٹ ورک کے لیے مسافر اور کارگو ہروازیں چلارہی ہے۔ یہ، جو 2018 میں شروع کی گئی تھی اس شراکت داری کے تحت سند مشرق وسطی وشمالی افریقہ (مینا) کے علاقے میں ایشیانا ایئر لائنزکے لیے واحد ایم آر او فراہم کنندہ کے طور پر کام کررہی ہے۔

معاہدہ کے تحت ایشیانا ایئر لائنز کے ساتھ موجودہ شراکت داری کو مزید پانچ سال تک توسیع دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل ایرو انجنز کے تیار کردہ وی 2500 انجن، 1989 سے ہوا بازی کے شعبے میں بنیادی حیثیت کے حامل ہیں جو دنیا بھر میں 7ہزار,600 سے زیادہ ایئربس اے 320 اور اے 321سی ای او طیاروں میں استعمال ہورہے ہیں۔ یہ انجن اپنی ساکھ اور کارکردگی کے لیے مشہور ہیں، جو 80 ممالک میں تقریبا 150 فضائی کمپنیاں استعمال کررہی ہیں۔

سند کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او منصور جناحی نے کہا کہ مشرق وسطی میں وی2500 انجن کی مکمل اوور ہال کے واحد ایم آر او سینٹر کے طور پر سند 2012 سے دنیا بھر میں وی 2500 صارفین کی مدد کررہا ہے۔یہ تعاون ایرو اسپیس انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی تصدیق ہے۔

سند میں ایم آر اوکے جنرل مینیجر بہا سلامہ نے کہا کہ ایشیانا ایئر لائنزکے ساتھ ہماری شراکت داری کی تجدید ہماری لگن اور عزم کی عکاسی ہے جس سے تعاون کو مزید پانچ سال تک توسیع دی گئی ہے۔ہم ایشیانا ایئر لائنز کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے اور ان کی آپریشنل کامیابی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ایشیانا ایئر لائنزکے پرنسپل جنرل منیجر پرچیزنگ ہون بائی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے سند کو اپنے وی 2500 ایم آر او سروس فراہم کنندہ کے طور پر مزید پانچ سالوں کے لیے منتخب کیا ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے اے320 اور اے 321سی ای او فلیٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے ہماری ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک