بولوگنا چلڈرن بک فیئر میں پہلے پبلشر ایکسیلنس ایوارڈ جیتنے والوں کا اعلان

بولوگنا، 11 اپریل، 2024 (وام ) ۔۔ بولوگنا چلڈرن بک فیئر 2024 میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں بین الاقوامی اشاعتی صنعت میں مثبت تبدیلی لانے والی خواتین کے لیے پہلے PublisHerایکسی لینس ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

اعلان سے قبل ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے PublisHerکی بانی بدور القاسمی نے فاتحین اور رنر اپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جیوری کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایوارڈز حاصل کرنے والے غیر معمولی کام حقیقت میں دل کو چھو لینے والا اور عالمی سطح پر اشاعتی شعبے میں خواتین کی موثر قوت کا ثبوت ہے،ایوارڈ جیتنے والوں کی کوششیں اور خدمات اس صنعت پر دیرپا اثرات مرتب کریں گی۔انہوں نے PublisHer ایکسیلنس ایوارڈز کے لیے نامزد خواتین کی شرکت اور جذبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

113 درخواست دہندگان میں سے کامیاب ہونے والے کا انتخاب کرنے والی جیوری میں بین الاقوامی اشاعتی صنعت کی سرکردہ خواتین میں اوریہام گروپ کی ڈائریکٹر ایما ہاس،یوڈا پریس کی بانی اور پبلشرارپیتا داس، پبلشنگ اور کمیونیکیشن کنسلٹنٹ لٹویا ویسٹ-بلیک ووڈ،کیوبیک امریک انٹرنیشنل کی صدرکیرولین فورٹن اورسلک ورم کتب کی بانی اور پبلشرٹراسوین جٹیڈیچارک شامل تھیں۔

چھ ماہ کے تفصیلی غور و خوض کے بعد، جیوری نے شارٹ لسٹ نو فائنلسٹ میں سے فاتحین کا انتخاب کیا،انوویشن کی کیٹیگری میں پبلشر ایکسیلنس ایوارڈ پالوما پبلشنگ کی پبلشنگ ڈائریکٹر این فریبل نے حاصل کیا۔ این کا "دی فیمیل پبلیشر" نیٹ ورک کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم جو جرمن بولنے والے پبلشنگ مارکیٹ میں خواتین پبلشرز، پروگرام مینیجرز کو خدمات فراہم کررہا ہے۔

اس کے بعد میورپنکھی کی سی ای او اور پبلشر اور اگمی پرکاشانی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مطیہ عثمان کو ایمرجنگ لیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا،وہ بنگلہ دیش میں بچوں کا پبلشنگ ہاوس میورپنکھی قائم کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

کارلونگ پبلشرز کیریبین کی چیئرپرسن شرلی یوون کاربی کو ان کے 45 سالہ متحرک اشاعتی کیریئر کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈدیا گیا۔انیوں نے جمیکا اور پورے کیریبین میں مصنفین اور اشاعتی صنعت کے پیشہ ور افراد کی تربیت میں مدد فراہم کی۔

PublisHer ایکسی لینس ایوارڈز ان خواتین کو دیا جاتا ہے ہیں جو اشاعتی شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہی ہیں،اس سے خواتین پبلشرز کو بااختیار بنایا جاتا ہے تاکہ وہ اعلی مقصد حاصل اور ایک دوسرے کی مدد کریں اور پبلشنگ کے کاروبار میں خواتین کو درپیش مسلسل چیلنجوں کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔


ترجمہ۔تنویرملک