غزہ، 11 اپریل، 2024 (وام) ۔۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی گاڑی کو بدھ کو جنوب سے شمالی غزہ میں داخل ہوتے وقت گولہ باری سے نشانہ بنایا گیا۔
ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں، یونیسیف نے کہا کہ اس واقعے کو متعلقہ اسرائیلی حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افسوس ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زندگی بچانے والی امداد کی فراہمی میں خطرات کا سامنا ہے۔ انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی قانون کے مطابق جب تک امداد ی کارکنوں کو تحفظ نہیں دیا جاتا امداد ضرورت مند لوگوں تک نہیں پہنچ سکتی۔
ترجمہ۔تنویرملک