خلا میں عروج پر پہنچی دلچسپی انسانیت کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتی ہے:یو اے ای پریس

ابوظہبی، 12 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ انسانی تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا پہلا مکمل سورج گرہن آج سے تین ہزار سال قبل جدید دور کے شامی شہر لطاکیہ میں دیکھا گیا تھا،اس وقت کے ایک تاریخ دان نے لکھا تھا کہ چاند نے سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا تھا اور سورج دو منٹ سات سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر دھندلا گیا اوردن رات میں بدل گیا تھا۔

امارات کے روزنامے دی نیشنل نے اپنے اداریے میں لکھا کہ اس ہفتے کا آغاز مکمل سورج گرہن کی منفرد آسمانی نشانی دیکھے جانے کے حوالے سے انتہائی زیادہ توقعات کے ساتھ ہوا۔اس بار یہ نظارا شمالی امریکہ کی پٹی پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا جس سے چاند کی گردش اور حرکت کے بارے میں لوگوں نے جنون کی حد تک دلچسپی کا اظہار کیا۔ سورج گرہن سے دلچسپی اور زندگی کے بارے میں مضبوط فلکیاتی نظریہ رکھنے والوں کے لیے یہ واضح اہمیت کا حامل تھا۔

اداریہ کے مطابق زمین سے چاند کا فاصلہ یا دوسرے لفظوں میں چاند کی سورج کو ہماری نظر سے روکنے کی صلاحیت ایک سال میں تقریبا 4 سینٹی میٹر کم ہو جاتی ہے،اس لحاظ سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 60کروڑ سال یا اس سے زیادہ عرصے تک اس طرح کا مکمل سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

12 اپریل 1961کو انسان پہلی بار خلا میں گیا تھا اور آج 63 سال بعد خلا میں انسانی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس ) اور چین کے خلائی اسٹین تیان گونگ پر دس خلا باز موجود ہیں۔لیکن یہ تعداد حکومتوں اور نجی شعبے کی جانب سے خلائی سے متعلق سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافے کی عکاسی نہیں ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک دہائی بعد عالمی خلائی معیشت کی مالیت تقریبا 1.8 ٹریلین ڈالر ہوگی، جو آج کے 1.1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

اس تیزی کی وجہ سیٹلائٹ مواصلات سے لے کر لاجسٹکس، سیاحت، دفاعی ٹیکنالوجی اور سول اسپیس پروگرام تک ہر چیز میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری ہوگی،خلیج کا اپنا فروغ پزیر خلائی شعبہ، بین الاقوامی شراکت کی مدد سے، فعال طور سے شریک ہے۔

گزشتہ دونوں یوکے اسپیس ایجنسی نے اپنے بحرینی ہم منصب اور ایک برطانوی یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ منصوبے کے لیے 1.4 ملین پونڈ دیے اس منصوبے کا مقصد خلیج میں کاربن اخراج کی نگرانی کے لیے خلائی جہاز استعمال کیا جائے گا، اس کے دوروز بعد ایک ہسپانوی فرم نے اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب میں خلائی سیاحت کا اڈہ قائم کرنے کے لیے مقامی ریگولیٹرز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔

اس پیشرفت سے قبل رواں سال کے شروع میں متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد خلائی مرکز نے ناسا کے زیرقیادت آرٹیمیس پروگرام پر دستخط کیے تھے جس سے نصف صدی سے زائد عرصے میں چاند پر انسانوں کی واپسی کی توقع ہے،۔ متحدہ عرب امارات مشن کے لونر گیٹ وے اسٹیشن کے لیے ایک ایئر لاک فراہم کرے گا، جو زمین کے مدار سے باہر پہلا مستقل خلائی اسٹیشن ہوگا۔

ابوظہبی سے شائع ہونے والے اس روزنامے کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا تنازعات کی زد میں ہے ، ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ "ایک تیزی سے باہم منسلک دنیا" کی جانب سے خلائی صنعت کی پیش رفت کا ایک کلیدی محرک بنی ہوئی ہے ، جس میں مسلسل بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے جس کی مثال مشرق وسطی کی جانب سے حاصل کردہ خلائی سنگ میل کامیابیوں سے ملتی ہے۔ زمینی چیلنجوں سے نمٹنے اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے خلائی کامیابیوں سے حاصل سبق کو بروئے کار لاتے ہوئے غلطیوں کو دہرانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔


ترجمہ۔تنویرملک