ابوظہبی، 12 اپریل، 2024 (وام)۔۔ ماحولیاتی ایجنسی - ابوظہبی (ای اے ڈی) نے افریقہ اور یوریشیا میں شکارکئے جانے والے مہاجر پرندوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ 2024 سے2027 کی مدت کے لیے اپنی سمندری حدود میں "ڈوگونگ اور ان کے رہائش گاہوں کے تحفظ کی کوششوں پر دو چیمپئن پلس ایوارڈز جیت لیے ہیں۔
یہ ایوارڈز فروری میںازبکستان کے شہر سمر قندمیں نقل مکانی کرنے والے جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کوپ 14کے اجلاس کے پہلے دن ایک تقریب مین دیے گئے۔
چیمپیئن پلس ایوارڈز ایسے اداروں کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے مائیگریٹری سپیشیز چیمپیئن پروگرام کے تحت کنونشن آن مائگریٹری سپیشیز (سی ایس ایم) کے اقدامات کی حمایت اور مدد کی ہے ،ای اے ڈی کو سی ایس ایم آفس کے دو مفاہمت ناموں کے تحت اقدامات پر عملدرآمد سمیت پروگرام کی حمایت کے اعتراف میں ان اعزازات سے نوازا گیا۔
سی ایم اسی ابو ظہبی آفس نے دو متعلقہ مفاہمت ناموں کے تحت ڈوگونگ اور افریقی-یوریشین شکاری پرندوں کے لیے تحفظ کی سرگرمیاں پر عملدرآمد کیا،ہے ان معاہدوں پر بالترتیب اکتوبر 2007 اور اکتوبر 2008 میں دستخط کیے گئے تھے جن کے تحت کئی اہم مقامی اور بین الاقوامی اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے مفاہمت کی دونون یاداشتوں اور مہاجر پرندوں کے کنونشن پر بھی دستخط کررکھے ہیں۔
ای اے ڈی کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شیخہ سالم الظاہری نے متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید کے وژن اور صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے اور ماحولیاتی ایجنسی - ابوظہبی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن زاید النہیان کی غیر مشروط رہنمائی اور تعاون پر اظہار تشکر کیا جس کی بدولت یک بار پھر دو چیمپیئن پلس ایوارڈز جیتنے میںکامیابی حاصل ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈز مہاجر جانوروں کے تحفظ میں ابوظہبی کی اہم حیثیت کا ثبوت ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2024 کوپائیداری کے سال کی توسیع قرار دینا ہمارے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ حول کا تحفظ ہر لحاظ سے بہت ضروری ہے ر جس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 15 سال پہلے ابوظہبی میں سی ایم ایس آفس کے قیام کے بعد سے ہم نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جس میں ریپچر ایم او یو شامل ہے جس کے اس وقت افریقہ، مشرق وسطی اور یورپ میں 64 دستخط کنندگان ہیں۔ اس کے علاوہ 27 ممالک نے ڈوگونگ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں جو اپنے ممالک میں تحفظ کی حکمت عملیوں کی مدد کررہے ہیں۔
ابوظہبی کے پانیوں میں ڈوگونگ اور سمندری کچھووں، خاص طور پر بقا کے شدید خطرے سے دوچار ہاکس بل کچھووں کی ایک بڑی آبادی پائی جاتی ہے ۔ ای اے ڈی نے ان اقسام اور ان کے رہائش گاہوں کے تحفظ کے لیے ایک طویل مدتی تحقیق، نگرانی اور انتظامی پروگرام تیار کیا ہے۔
ڈوگونگ ایم او یو کے تحت ای اے ڈی نے سی ایم ایس ابوظہبی آفس کے ساتھ ایوارڈ یافتہ ڈوگونگ سی گراس ریسرچ ٹول کٹ اور سی گراس بریک تھرو'2030 اقدام کی تیاری کے لیے کام کیا تھا۔
ترجمہ۔تنویرملک