وفاقی قومی کونسل کی ماسکو میں برکس ممالک کے نمائندوں کے اجلاس میں شرکت

ماسکو، 12 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ وفاقی قومی کونسل (ایف این سی) کی دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علی راشد النعیمی نے ماسکو میں برکس ممالک کے نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈاکٹر علی راشد النعیمی نے روس کی وفاقی اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی چیئر وومن ویلنٹینا ماتویینکو اورسٹیٹ ڈوما کے چیرمین یاشی سلاف ویلادن اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیاسی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے میں گروپ کے کردار اور پارلیمانی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ایف این سی کی رکن سارہ فلکنازنے بھی ملاقاتوں میں شرکت کی۔


ترجمہ۔تنویرملک