سیول ،12 اپریل 2024 (وام) ایشین ماڈرن پینٹاتھلون کنفیڈریشن (اے ایم پی سی) کی جنرل اسمبلی کا جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران اے ایم پی سی کے نئے بورڈ ممبران کا انتخاب کیا گیا۔
یو اے ای ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کی صدر ڈاکٹر ھدی المطروشی نے 21 میں سے 10 ووٹ حاصل کرکے اے ایم پی سی کی نائب صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کی ، جاپان، سنگاپور اور قازقستان کو بھی نائب صدر جبکہ جنوبی کوریا کو صدر منتخب کرلیا گیا۔
ڈاکٹر ھدی المطروشی نے اے ایم پی سی جنرل اسمبلی کی جانب سے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اراکین کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمہ۔تنویرملک