ابوظہبی، 13 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے"برڈز آف گڈنیس"آپریشن کے تحت غزہ میں فضا سے امداد پہنچانے کے 33ویں ایئر ڈراپ کو مکمل کرلیا ہے۔
وزارت دفاع کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے مطابق ایئر ڈراپ آپریشن میں متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے دو سی 17 اور مصری فضائیہ کے دو سی 295 طیاروں نے حصہ لیا۔
ایئر ڈراپ سے شمالی غزہ کی پٹی کے ناقابل رسائی علاقوں میں 82 ٹن خوراک اور امداد گرائی گئی، جس سے آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک امدادی ایئر ڈراپس کی مجموعی مقدار 2ہزار107 ٹن ہو گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی طرف سے شمالی غزہ کو بھیجی گئی مجموعی امداد 2ہزار477 ٹن سے زیادہ ہو گئی ہے،جس میں کریم شالوم کراسنگ کے زمینی راستے اور"برڈز آف گڈنیس" کے ذریعے ہوائی جہاز دونوں کے ذریعے امداد شامل ہے۔
"برڈز آف گڈ نیس" مہم غزہ میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے آپریشن "شیوالرس نائٹ 3" کا حصہ ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک