آر ٹی اے نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران59لاکھ افراد کو سفری خدمات فراہم کیں

دبئی، 13 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع، ٹیکسیوں اورمشترکہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں نے عید الفطر کی 10 سے 12 اپریل تک کی تعطیلات کے دوران تقریباً 59لاکھ مسافروں کو سفری خدمات فراہم کیں۔

دبئی روڈزاینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے اعدودشمارکے مطابق دبئی میٹرو کی ریڈ اورگرین لائنز سے23لاکھ 20ہزار،دبئی ٹرام سے1لاکھ 15ہزار،پبلک بسوں سے 12لاکھ اور فیری کی میرین ٹرانسپورٹ سے 4لاکھ 16ہزارافرادنے سفرکیا۔ٹیکسیوں سے16لاکھ اور مشترکہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں نے 3لاکھ 8ہزار مسافروں کو سفری خدمات فراہم کیں۔


ترجمہ۔تنویرملک