متحدہ عرب امارات کی آسٹریلیا میں چاقو زنی کے واقعہ کی شدید مذمت

ابوظہبی، 13 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چاقو زنی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ایسی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت اورہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاناہے۔

وزارت نے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام اور اس گھناؤنے جرم کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ترجمہ۔تنویرملک