متحدہ عرب امارات کا تحمل کامظاہرہ اور خطے میں کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ

ابوظہبی، 14 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے خطے میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والی پیش رفت پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام میں اضافے سے بچنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سنگین نتائج اور خطے کو عدم استحکام کی نئی سطح سے دوچار کرنے سے بچنے کے لیے انتہائی صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیاہے۔

وزارت نے تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے اور قانون کی حکمرانی پر عمل اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ وزارت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بننے والے خطے کے دیرینہ مسائل اور تنازعات کو حل کرکے بین الاقوامی امن و استحکام اور سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔


ترجمہ۔تنویرملک