بورس جانسن اوربرٹرینڈ پیکارڈ مصدر کی گرین ہائیڈروجن سمٹ میں شرکت کریں گے

ابوظہبی، 14 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ ابو ظہبی فیوچرانرجی کمپنی مصدرپی جے ایس سی کی گرین ہائیڈروجن سمٹ میں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن سمیت متحدہ عرب امارات، آذربائیجان،جاپان اورہالینڈ کے وزراتی سطح کے مقررین،صنعتی رہنمااورمہم جو ڈاکٹر برٹرینڈ پیکارڈشرکت کریں گے۔

"ہائیڈروجن اکانومی کی تعمیر:ڈائیلاگ سے حقیقت تک" کے موضوع کے تحت مصدر کی دوسری گرین ہائیڈروجن سمٹ، 16 اپریل کو ابوظہبی میں ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ (ڈبلیو ایف ای ایس)
کے موقع پر منعقد ہوگی۔

کلیدی مقرر بورس جانسن صاف توانائی کے اقدامات میں پیش رفت کے لیے اپنے اہم تجربات پیش کریں گے، برطانیہ کے وزیر اعظم کی حیثیت سے جانسن نے ملک کی خالص صفر پر منتقلی کے کلیدی حصے کے تحت ترقی پذیر کم کاربن ہائیڈروجن سیکٹر کو ترقی دینے کے منصوبے وضع کئے تھے۔ اس سمٹ میں کلائمیٹ امپلس کے چیئرمین ڈاکٹر برٹرینڈ پیکارڈ بھی خطاب کریں گے۔ وہ زمین کے گرد چکر لگانے کے لیے ہائیڈروجن سے چلنے والی پہلی پرواز کے اپنے مقصد پر پیش رفت کا خاکہ پیش کریں گے۔ ڈاکٹر پیکارڈ کی مہم جوئی میں دنیا بھر میں پہلی نان اسٹاپ بیلون فلائٹ کے ساتھ ساتھ سولر امپلس بھی شامل ہے، جو شمسی توانائی سے چلنے والے ہوائی جہاز کی دنیا میں پہلی پرواز ہوگی۔

گرین ہائیڈروجن سمٹ میں اعلیٰ سطحی وزارتی پینل کا انعقاد کیا جائے گا جو سبز ہائیڈروجن معیشتوں کو تیز کرنے کے لیے قومی حکمت عملی اور پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔ پینل میں آذربائیجان کےوزیر توانائی پرویزشہبازوف،جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر برائے اقتصادیات، تجارت و صنعت یوشیدا نوبوہیرواور ہالینڈ کےخصوصی ایلچی برائے توانائی فریڈرک وسیلنک شرکت کریں گے۔

ابوظہبی کی کم کاربن ہائیڈروجن پالیسی اور اہم صنعتوں پراس کے اثرات کے موجوع کے تحت ایک اور پینل مباحثے کا انعقاد کیا جائے گا،اس سیشن کے مقررین میں ابوظہبی کے محکمہ توانائی کے انڈر سیکرٹری احمد محمد الرمیثی ،مصدر کےچیف گرین ہائیڈروجن آفیسرمحمد عبدالقادر الرمحی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔

گرین ہائیڈروجن سمٹ میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر، پالیسی ساز اور صنعتی رہنماؤں سے لے کر سرمایہ کار اوراہم کاروباری افراد شریک ہوں گے،'ٹرانزیشن فنانسنگ' پرہونے والی گفتگو میں گرین ہائیڈروجن پراجیکٹس کو قابل بینکاری بنانے کے لیے درکار عوامل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،جس میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں سسٹین ایبل فنانس کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سربراہ لینا عثمان اورایچ ایس بی سی میں گلوبل ہیڈ کلین ہائیڈروجن ڈاکٹر مائیکل وائٹلی اور دیگر عالمی مالیاتی رہنما شریک ہوں گے۔

ایشیا، امریکہ اور یورپ میں سبز ہائیڈروجن معیشتوں کی ترقی کے حوالے سے پین العلاقائی پینل ڈسکشن کےمقررین میں ہائیڈروجن کونسل کےڈائریکٹر برائے پالیسی اور شراکت داری داریانوشیونک،سی ای پی ایس اے میں ہائیڈروجن اور کلین انرجی کے ڈائریکٹر جویا چھوئن روڈریگزاورانٹرکانٹینینٹل انرجی میں ہائیڈروجن بورڈ ممبرایلیسیا ایسٹ مین شامل ہیں۔

دیگر پینلز ایوی ایشن، شپنگ اور ہیوی انڈسٹری سمیت بھاری صنعتوںسے متعلق ہوں گے،جس میں اسٹیل سیکٹر کو ڈیکاربونائز کرنے پر اہم بات چیت ہوگی جس میں اس صنعت کے رہنما امارات اسٹیل آرکان کے چیف کمرشل آفیسر مائیکل ریون شامل ہیں۔


ترجمہ۔تنویرملک