یو اے ای اسکولز و نرسری شو جمعہ کو ایکسپو سینٹر شارجہ میں شروع ہوگا

شارجہ، 14 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ ایکسپوسینٹرشارجہ ای سی ایس نے یو اے ای سکولز اینڈ نرسری شو کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) اورشارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ایس پی ای اے) کے تعاون سے 19 سے 21 اپریل تک ہونے والے اس ایونٹ میں متحدہ عرب امارات کے تعلیمی شعبے کے اہم ادارے،بڑے تعلیمی ادارے،اسکولز اور نرسریز شرکت کریں گے۔

انٹرنیشنل ایجوکیشن شو کے تحت اس ایونٹ میں والدین کو ملک کے بہترین پرائیویٹ سکولوں اور تعلیمی مراکز کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا یہ مستقبل کے تعلیمی شعبے بارے ابھرتے ہوئے رجحانات اورسیکھنے کے مثالی طریقہ کار، نصاب اور جامع تعلیمی طریقوں بارے آگاہی فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ شرکا تعلیمی اداروں، لینگوئج انسٹی ٹیوٹ اورتعلیمی خدمات فراہم کرنے والوں کے نمائندوں کے ساتھ جدید تعلیمی نصاب اور تربیتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے سب سے موزوں چیز کا انتخاب کر سکیں۔

ان تمام سرگرمیوں کا مقصد والدین کواپنےبچوں کے لیے بہترین تعلیمی مواقع سے متعارف کروانے معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا، جربات سے فائدہ اٹھانا اورتعلیمی و تربیتی ماہرین کی جانب سے پیش کردہ مہارت اور خدمات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

ایکسپو سینٹر شارجہ کے سی ای او سيف محمد المدفع نے بتایا کہ سینٹر اس سال "یو اے ای اسکولز اینڈ نرسری" شو کا غیر معمولی ایڈیشن منعقد کررہا ہے دوسرا ایڈیشن ایونٹ کے تعاون میں بھی اضافہ کرے گاکہ ایسے ماحول کو فروغ دیا جائے جو تعلیمی ترقی کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ عصری سائنسی رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔

ایونٹ کی اہمیت کے حوالے سے المدفع نے کہا کہ "یو اے ای سکولز اینڈ نرسری" نمائش میں ممتاز نجی سکولز، نرسریز اور تعلیمی مراکز شرکت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش شرکاء کے لیے تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کو سامعین کی بڑی تعداد تک پہنچانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ مزید یہ کہ یہ علم کے تبادلے اور تعلیمی شعبے میں جدید ترین طریقوں،رجحانات اورطریقوں سے آگاہی میں مدد فراہم کررہی ہے۔

نمائش،روزانہ سہ پہر 3 بجے سے رات 9بجے تک عوام کے لیے کھلی ہوگی،اس میں کئی ایک ورکشاپس اور آگاہی سیمینارزکا انعقاد کیا جائے گا۔


ترجمہ۔تنویرملک