ابوظہبی، 14 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔عزت مآب رہنماوں نے متحدہ عرب امارات اورقطر کے تعلقات اور دوطرفہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی اموربالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کاجائزہ لیا۔انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر امدادی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے خطے میں تنازعہ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی اہم ضرورت پر زور دیا اورسب کے لیے استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمہ۔تنویرملک