دبئی، 15 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ دوکیب گروپ نے 20 نئی منڈیوں میں اپنی اسٹریٹجک توسیع کااعلان کیا ہے جس سے دوکیب گروپ کاکاروبار75ممالک تک پہنچ گیا ہے۔
44 سال کی اہم کامیابیوں کی بدولت دوکیب نے مشرق وسطیٰ،افریقہ،ایشیا،آسٹریلیا،یورپ اورامریکہ تک 5ہزارسے زیادہ کامیاب منصوبوں اورشراکت داریوں کاٹریک ریکارڈ قائم کیاہے۔
کمپنی کاپروڈکٹ پورٹ فولیو،پانچ مختلف اقسام کے 85ہزارکیبل ویریئنٹس پر مشتمل ہے جوکمپنی کے اپنے صارفین کی مختلف ضروریات کواعلیٰ معیارکے ساتھ پورا کرنےکے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
دوکیب کے گروپ سی ای او محمد المطوع نے کہاکہ نئی مارکیٹوں میں ہماری توسیع ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی ہے،جو ہمارے ترقی کے عزائم اورجدید ترین،اعلیٰ معیار کے پاورسلوشنزاورخدمات فراہم کرنے میں سب سے آگے رہنے کے عزم کا اظہارہے۔
فی الحال،برآمدات دوکیب کی پیداوار کا 60فیصد ہیں،جو بین الاقوامی سطح پر کمپنی کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کا ثبوت ہے۔دوکیب کی مصنوعات کئی ایک صنعتوں کی ضروریات کو پورا کررہی ہیں جن میں جوہری توانائی، میرین اینڈ آف شور اور تیل و گیس کے شعبوں کے لیے خصوصی سلیوشنز اور انتہائی سخت بین الاقوامی معیارات پر عمل پیرا ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک