دبئی، 15 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ مڈل ایسٹ اکیڈمی آف اوٹولرینگولوجی، ہیڈ اینڈ نیک سرجری کی 19ویں سالانہ کانفرنس 19 سے 21 اپریل تک انٹر کانٹینینٹل دبئی فیسٹیول سٹی میں جبکہ 21 واں TSESI سائنس کورس 22 سے 24 اپریل تک دبئی سائنس پارک کے نیورولوجی اینڈ اسپائن ہسپتال میں منعقد کیا جائے گا،دونوں ایونٹس میں 31 ممالک کے 1ہزار سے زیادہ ڈاکٹر اور ماہرین شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے شریک چیئراور آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرمعاذ طرابيشی نے کہا کہ کان، ناک اور گلے کی سرجری خصوصیت کے ساتھ گزشتہ کچھ سالوں میں بہت زیادہ ترقی کر چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں جدید ترین تشخیصی ٹیکنالوجیز سے لے کر سرجیکل ترقی اور علاج کے نئے نئے طریقوں سے لے کر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جہاں بچوں کے کان،ناک اورگلے کی سرجری، رائنو پلاسٹی سرجری،سر اورگردن کی سرجری پر مختلف لیکچرز دیے جائیں گے۔
کان کی سرجری اور ویسٹیبلر فکسیشن، ای این ٹی اور آڈیالوجی اور بیلنس ڈس آرڈر پر ایک ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سائنسی پروگرام تمام ذیلی خصوصیات جیسے اینڈوسکوپک ناک اور بیس سرجری، کان کی سرجری اور آڈیٹری امپلانٹیشن، پیڈیاٹرک ای این ٹی، چہرے کی پلاسٹک سرجری،سر اور گردن کی سرجری، ویسٹیبلر آڈیٹری میڈیسن اوررائنولوجی سے متعلق ممتاز بین الاقوامی اور علاقائی ماہرین لیکچرز دیں گے۔
رائنوپلاسٹی کے پروفیسر اور مشرق وسطیٰ میں اکیڈمی آف اوٹولرینگولوجی کی 19ویں کانفرنس کے چیئرمین ڈاکٹر اسلام حرزالله نے کہاکہ11 ڈاکٹرز پرمشتمل سائنسی کمیٹی نے اس سال ایسے ڈاکٹروں کا انتخاب کیا ہے جو اپنے مخصوص شعبوں میں لیکچر دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے بعد، اکیسواں TSESI سائنس کورس دبئی سائنس پارک کے نیورولوجیکل اینڈ اسپائن ہسپتال میں منعقد کیا جائے گا، جس میں 49 سائنسی سیشنز، 235 سائنسی لیکچرز، 217 سائنسی تحقیق کے ساتھ ساتھ انسانی سر پر خصوصی ورکشاپس بھی شامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک