دبئی، 16 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ دبئی الیکٹرانک سیکورٹی سینٹر (ڈی ای ایس سی) گلف انفارمیشن سیکیورٹی ایکسپو اینڈ کانفرنس "جی آئی ایس ای سی گلوبل 2024 "کے 13ویں ایڈیشن میں شرکت کر رہا ہے،جو 23 سے25اپریل تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد ہوگا۔
آفیشل گورنمنٹ سائبر سیکیورٹی پارٹنر کی حیثیت سےڈی ای ایس سی متعدد اہم اقدامات اور سلیوشنز پیش کرے گا دبئی سائبر سیکورٹی اسٹریٹجی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد دبئی کو ڈیجیٹل دنیا کا سائبر سیکیورٹی لیڈر بنانا ہے۔
ڈیجیٹل دبئی کے ڈائریکٹر جنرل حمد عبید المنصوری نے اس حوالے سے کہا کہ عالمی تبدیلیوں کی وجہ سے آج کے دور میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو محفوظ بنانے کے لیے سائبر سیکیورٹی بہت اہمیت اختیار کرچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سیکورٹی ڈیجیٹل طرز زندگی کے تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے والے سمارٹ شہروں کے لیے اہم جزو کے طور پر کام کررہی ہے ہماری دانشمند قیادت کی ہدایات پر ہم سائبر سیکورٹی میں تکنیکی اور اختراعی سلیوشنز خیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دبئی سائبر اسپیس میں سب سے محفوظ شہر ہے۔
دبئی الیکٹرانک سیکورٹی سنٹر کے سی ای او یوسف الشیبانی نے کہاکہ دبئی سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اس اہم شعبے میں قومی قابلیت اور اختراعی حل تیار کرنے کی مسلسل ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جی آئی ایس ای سی گلوبل کے 13 ویں ایڈیشن میں ہماری شرکت اور اسپانسرشپ اس شعبے میں علاقائی اور عالمی کوششوں کے لیے ہماری دیرینہ حمایت کی وجہ سے ہے۔ سائبر سیکورٹی کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے جس کے لیے ممالک،تنظیموں اور مختلف شعبوں کے درمیان وسیع تعاون کی ضرورت ہے۔
دبئی الیکٹرانک سیکورٹی سینٹر مسلسل 7ویں بار جی آئی ایس ای سی گلوبل میں شرکت کر رہا ہے،جو کہ انفارمیشن سیکورٹی کے شعبے میں ایک معروف عالمی پلیٹ فارم ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک